بین الاقوامیتازہ ترین

پیرس: دہشت گرد حملوں میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں، پاکستانی سفیر

پیرس(مانیٹرنگ سیل)فرانس میں پاکستانی سفیر غالب اقبال نے کہا ہے کہ پیرس کے دہشت گرد حملوں میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ افسوسناک سانحے میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ سفارتخانے نے پاکستانیوں کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ فرانس میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔ سفارتخانے کے ملازمین ہیلپ لائن پر موجود رہیں گے۔ پاکستانی سفیر غالب اقبال نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اندوہناک سانحے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ غالب اقبال کا کہنا تھا کہ صوتحال فرانسیسی سیکیورٹی اداروں کے قابو میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں آج انٹرنیشنل کرکٹ کے نئے اور سنہرے دور کا آغاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker