شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / فرانس،ایک شخص بیوی کو جلا کر تین سالہ بچے سمیت نویں منزل سے کودگیا

فرانس،ایک شخص بیوی کو جلا کر تین سالہ بچے سمیت نویں منزل سے کودگیا

لیون(مانیٹرنگ سیل)مشرقی فرانس میں ایک شخص نے اپنے بچے کی ماں کو نذر آتش کرنے کے بعد اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے فلیٹ کی نویں منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی ، یہ سانحہ ڈجون کے برگندی شہر کے قریب شلوب میں گزشتہ روز پیش آیا ۔ 25سالہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا بچہ اس کے فوری بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ بچے کی ماں شدید چوٹوں کی وجہ سے ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہے ، یہ بات مقامی پراسیکیوٹر میرائی کرسٹائن ٹریری نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی ہے ۔تفتیش کنندگان اور عزیزو اقارب نے بتایا کہ اس شخص نے اپنی سابقہ بیوی پر آتش گیر موادہ چھڑکا اور اس کو آگ لگا دی ، یہ واقعہ بچے کو تحویل میں لینے پر ہونیوالے جھگڑے کے بعد پیش آیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:گھر میں اکیلی دوشیزہ سے اوباش شخص کی زیادتی کی کوشش مزاحمت کرنے پر ملزم فرار
error: Content is Protected!!