پاکستانتازہ ترین

جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان، یوم عشق رسول منایا جائے گا

اسلام آباد(بیوروچیفوفاقی کابینہ نے جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔۔ جمعہ یوم عشق رسول کے طور پر منایا جائے گا۔۔ وفاقی کابینہ نے گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی ہے۔ معاملے پر بحث کیلئے معمول کا ایجنڈا معطل کر دیا گیا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عوام سے پُرامن احتجاج کی اپیل کی ہے ۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معمول کا ایجنڈا معطل کر کے گستاخانہ فلم سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی گئی ۔ وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ حکومت نے گستاخانہ فلم کا سخت نوٹس  لیتے ہوئے ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں، انہوں نے فلم کو فوری طور پر یوٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فوج، صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے کے کردار کی تعریف کی گئی، وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے دورہ چین کے حوالے سے کابینہ کو بتایا کہ ان کی عالمی اقتصادی ماہرین کے ساتھ اہم بات چیت ہوئی جبکہ چین کے ساتھ قراقرم اور عطاآباد جھیل کے لیے تعاون پر بات چیت ہوئی۔ بیمار بھیڑوں کے معاملے پر وزیراعظم نے کہا کہ بھیڑوں کی درآمد پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ سپریم کورٹ میں اتحادیوں کی مشاورت سے پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، تاہم تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چائیے۔ کابینہ نے کراچی اور لاہور میں آتشزدگی کے واقعات اور سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں  ملتان:گیلانی کی نااہلی سے خالی نشست پرالیکشن19جولائی کو ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker