تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال:فروٹ کی خودساختہ مہنگائی کیخلاف ساہیوال میں بھی فروٹ کی خریداری میں کمی دیکھنے میں آئی

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)فروٹ کی خودساختہ مہنگائی کیخلاف ساہیوال میں بھی فروٹ کی خریداری میں کمی دیکھنے میں آئی۔فروٹ فروش گاہکوں کا انتظارکرتے رہے جبکہ شہریوں نے ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے فروٹ فروشوں کا بائیکاٹ کیا۔اس موقع پر شہریوں کاکہناتھاکہ وہ مہنگے داموں فروٹ خریدکرتنگ آچکے ہیں۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے بجائے یہاں ڈبل قیمت وصول کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فروٹ کی قیمتیں کم کروانے کیلئے ہڑتال کے اعلان کے پیش نظر ہم نے بھی مقامی طور پر فروٹ کی خریداری کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا ہے ۔اس سلسلہ میں شہریوں میں شعوراجاگرکرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کرینگے ۔ان کامزید کہناتھاکہ فروٹ کی خودساختہ طور پر قیمتیں بڑھا کرشہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ۔غیر مسلم ممالک میں خصوصی ایام میں عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں خصوصی ایام کو لوٹنے کا ذریعہ بنالیا جاتاہے جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے ۔فروٹ فروش کاشف ،بگا،لیاقت اورعرفان علی نے بتایا کہ آج ان کا فروٹ معمول سے کم بکا ہے ۔ وہ ہڑتال سے مکمل لاعلم دکھائی دیئے

یہ بھی پڑھیں  رینجرز تعیناتی کی سمری آگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker