پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ آئین میں دیئے گئے اپنے اختیارات استعمال کررہی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(بیوروچیف) چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین میں دیئے گئے اپنے اختیارات استعمال کررہی ہے۔ سپریم کورٹ کے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ  آئینی ادارہ ہے اورتمام اداروں کو آئین کے دائرہ کارمیں رہ کرہی کام کرناچاہئے، ان کا کہنا تھا کہ اعلی عدلیہ کا کام بہت مقدم ہے اور کوئی  ادارہ تنہا اچھی حکومت  قائم نہیں کرسکتا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ماتحت عدلیہ کی تعداد بڑھانے کے لئے حکومت کو آگاہ کیا تھا اوروزیراعظم سیکریٹریٹ میں فنانس سیکریٹری کو  اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ آج کا ایجنڈاخالصتاً انتظامی امورسے متعلق ہے۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ ججز کی محنت کی وجہ سے سپریم کورٹ میں کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے اور ہائیکورٹس میں  جلد  کیس نمٹائےجارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئندہ سال  قومی جوڈیشل کانفرنس  منعقد کی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:محکمہ اصلاح آبپاشی کے زیر تقریب منعقد ہوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker