تازہ ترینفن فنکار

غیر اخلاقی ویڈیو پر اداکارہ اور ان کے منگیتر کے خلاف درخواست دائر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا اور ان کے منگیتر کیپٹن نوید کے خلاف غیر اخلاقی ویڈیو پر سیش کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست گزار شبیر محمد  کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے اخلاق سے گری ہوئی وڈیو بنائی جو اسلامی معاشرے، پاکستان اور ملک کے آئین کے منافی ہے، اس وڈیو سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ اداکارہ میرا اور ان کے منگیتر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ میرا اور ان کے منگیتر کی فحش وڈیو کلپ منظر عام پر آئی تھی تاہم فلم اسٹار نے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے وڈیو جاری کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button