تازہ ترینکھیل

پیٹرسن کے بعد سیمی کی عالمی دنیا سے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں امداد دینے کی اپیل

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جتوانے والے اور پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے عالمی دنیا سے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں امداد دینے کی اپیل کر دی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں سے کورونا ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کرانے کی درخواست کی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی کوچنگ کرنے والے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان آگے بڑھ کر کردار ادا کر رہے ہیں۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپیل کی کہ ان (وزیراعظم عمران خان) کی مدد کریں اور وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈز میں امداد دیں۔

یہ بھی پڑھیں  دہشتگردی خواہ کسی بھی شکل میں ہو اسکی پر زور مذمت کرتے ہیں،لیاقت بلوچ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker