بین الاقوامیتازہ ترین

لیبیا: معمرقذافی کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی

طرابلس (مانیٹرنگ سیل) لیبیا کی عدالت نے سابق صدرمعمرقذافی کے بیٹے سمیت آٹھ افراد کو جنگی جرائم کا مجرم قراردے کرپھانسی کی سزا سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طرابلس کی عدالت نے قذافی کی مخالف ملیشیا کی حراست میں موجود سیف الاسلام قذافی کوان کی عدم موجودگی میں موت کی سزا سنائی۔ ملیشیا نے سیف الاسلام قذافی کولیبیا کی حکومت کے حوالے کرنے سے انکارکردیا تھا۔ سیف الاسلام اوردیگرآٹھ افراد کو دوہزارگیارہ میں جنگی جرائم کا مرتکب قراردیاگیا۔ سیف الاسلام قذافی انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں عالمی جرائم کی عدالت کو بھی مطلوب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:واپڈااہلکاربجلی کے پول پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker