پاکستانتازہ ترین

ٹیکس میں کمی سے عوام کومزید سستی سی این جی مل سکتی ہے،غیاث پراچہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی پر حکومت 35روپے فی کلو ٹیکس وصول کر رہی ہے اگر حکومتی ٹیکس میں کمی کردی جائے تو صارفین کو مزید سستی سی این جی مل سکتی ہے۔لاہور میں اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ تمام سی این سٹیشن مالکان سپریم کورٹ کے احکامات پر سستی سی این جی فروخت کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این جی انڈسٹری کو ایک سازش کے تحت تباہ کیاجارہا ہے جس میں لاہور کا ایک طاقتور گروپ شامل ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ عوام کو سستی سی این جی مل سکے سوئی ناردرن گیس اور وزارت پٹرولیم ان لوگوں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا : صحافی کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی مقدمہ کے اندراج پر پر زور احتجاج کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker