شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / گیمبر اوکاڑہ چھاؤنی ،ملگدہ چوک و گردونواح میں قائم ہوٹلوں پر غیر معیاری اجزاء سے کھانے تیار کیے جانے لگے

گیمبر اوکاڑہ چھاؤنی ،ملگدہ چوک و گردونواح میں قائم ہوٹلوں پر غیر معیاری اجزاء سے کھانے تیار کیے جانے لگے

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چوہدری سے )گیمبر اوکاڑہ چھاؤنی ،ملگدہ چوک و گردونواح میں قائم ہوٹلوں پر غیر معیاری اجزاء سے کھانے تیار کیے جانے لگے ۔ ناقص صفائی کے انتظامات ،موذی امراض کا شکار ہوٹل عملہ، عوام میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔محکمہ صحت و فوڈ اتھارٹی ساہیوال ڈویژ ن سے نوٹس لے کر کارروائی کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت و فوڈ اتھارٹی ساہیوال ڈویژن کی حدو د میں واقع علاقہ گیمبر اوکاڑہ چھاؤنی ،ملگدہ چوک ،جی ٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں قائم ہوٹلوں پر غیر معیاری اجزاء سے کھانے تیار کیے جانے لگے ۔جہاں غیر معیاری گھی اور گلی سڑی سبزیوں کی مدد سے کھانے تیار کیے جارہے ہیں۔ٹماٹر مہنگے ہونے کے سبب گلے سڑے ٹماٹر وں کے ذریعے کھانوں کی پکوائی کی جارہی ہے۔کھانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات بھی غیر معیاری کمپنیوں کے خرید کر استعمال کیے جارہے ہیں۔ناقص اجزاء سے تیار کردہ کیچپ کھلائی جارہی ہے جبکہ سلاد میں بھی خراب سبزیوں کا استعمال کیا جارہا ہے جس کو قابل استعمال بنانے کے لیے فریج و دیگر اشیاء کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کا بھرپور فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ ناقص اور غیر معیاری کھانوں پر بھی من مانے ریٹس وصول کر رہے ہیں۔ہوٹلوں پر صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں،ہوٹلوں پر عوام کو کھانا فراہم کرنے والے ملازمین کی زیادہ تعداد ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض کا شکار ہے ۔ اہلیانِ علاقہ نے انتظامیہ ساہیوال ڈویژن سے فوری نوٹس لے کر غیر معیاری کھانے تیار کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے *

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی:پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے گریزاں