تازہ ترینکھیل

آل پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ: واپڈا اورنیشنل بینک فائنل میں

لاہور(نمائندہ سپورٹس)  واپڈا اور نیشنل بینک کے کھلاڑیوں نے آل پاکستان بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ لاہور میں جاری ایونٹ کے ویمنز سیمی فائنل میں پلوشہ بشیر کا مقابلہ میمونہ سے تھا، واپڈا کی پلوشہ بشیر نے 21-7 اور 21-9 سے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں انکا مقابلہ نیشنل بینک کی سارہ مہمند سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں پنجاب کی غزالہ صدیق کو 21-7 ، 19-21 اور 21-16 سے ہرایا۔ مینز ایونٹ کے سیمی فائنل میں واپڈا کے واجد علی نے واپڈا ہی کے شبیر حسین کو 11-21 اور 17-21 سے شکست دی، واپڈا کے عتیق چوہدری نے ہاشر کو 21-15 اور 21-18سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: اورنگی میں ایم کیوایم کا ایک اورعہدیدار اشرف خان قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker