علاقائی

پھولنگر:پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012انٹرتحصیل کا بیڈمنٹن فائنل سعید ،حفیظ نے یک طرفہ جیت لیا

پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012انٹر تحصیل کا بیڈمنٹن فائنل سعید ،حفیظ نے با مقابلہ سرفراز شاہ و ظہیرشاہ یک طرفہ جیت لیا۔تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے منعقد کیے گئے فیسٹیول پروگرام کے مطابق تحصیل پتوکی میں 31 یونین کونسلز کے درمیان زبر دست مقابلے ہوئے جس کا انعقاد میونسپل کمیٹی بلدیہ بھائی پھیروکے زیر اہتمام ہوا۔جسکی نگرانی چئیرمین خان بیڈمنٹن کلب ڈاکٹر بشیر احمد اور CFOعثمان علی نے کی۔کھیلوں کے اس مقابلے کے دورانیہ عرصے میں تمام اخراجات ٹینٹ وسامان اور کھانیکا بندو بست چئیرمین و سی ایف او خان بیڈمنٹن کی طرف سے کیا گیاجوکہ اپنی مدد آپ کے تحت تھا۔تمام مقابلے شفاف و پُرامن طریقے سے کرائے گئے۔مقابلے کے فائنل روز مہمان خصوصی رانا شہزاد اقبال خاں و تحصیل سپورٹس آفیسراین اے رانا نے شرکت کی اورکھیلاڑیوںکی حوصلہ افزائی کی ۔ کھلاڑیوں اورچیئر مین و سی ایف او نے تحصیل آفیسر سے کیے جانے والے اخراجات و انعامات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:معروف نیوز ایجنٹ و صحافی ملک غلام مصطفیٰ نوناری کی رسم قل کل بروزپیر ادا کی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker