علاقائی

ضلع سانگھڑ کے مختلف گندم کے سرکاری گوداموں سے 3 کروڑ کی گندم غائب 9فوڈ انسپیکٹر معطل

سنجھورو ﴿نامہ نگار﴾ضلع سانگھڑ کے مختلف گندم کے سرکاری گوداموں سے 3 کروڑ کی گندم غائب 9فوڈ انسپیکٹر معطل کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو سمیت ضلع سانگھڑ کے گندم کے مختلف گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم غائب ہونے پر سرکاری اکاؤنٹ میں رقم جمع نہ ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے9 فوڈ انسپیکٹرز کو معطل کر دیا ۔گندم کے خریداری کے 9سینٹرز جن میں کھڈرو، سنجھورو، مقصودو رند ،لانڈھی، برہون، شاہپور چاکر، نئوں آباد،کھپرو اور راؤتیانی کے سینٹرز سے تقریبا  3 کروڑ روپے مالیت کی ہزاروں گندم کی بوریاں غائب ہونے پر اور فوڈ انسپیکٹرز کی جانب سے غائب ہونے والی گندم کی بوریوں کی رقم مکمل جمع نہ کرانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر میر پور خاص بدرالدین شیخ نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (DFC)سانگھڑ محمد بخش بھٹو کی رپورٹ پر فوڈ انسپیکٹر لطف علی سنجرانی،حسن مگسی، سید شاہنواز شاہ، ڈھولیو سنجرانی،صوبیدار سنجرانی،محمد ایوب ملک،محمد مٹھل ماری اورجیئا ہنگوروسمیت 9 فوڈ انسپیکٹرز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ (DDF) میر پور خاص بدرالدین شیخ سے رابطہ کرنے پر انھوں نے بتایا کہ کروڑوں روپے مالیت کی گندم غائب ہونے کی رپورٹ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سانگھڑ (DFC) نے دی ۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کیا گیا ہے اور حکومت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں اقوام متحدہ کے 5 پولیو ورکرز قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker