تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:غیرمعیاری گندم نہ اُتارنے پرمحکمہ فوڈاوربااثرافراد میں پھڈا

پھولنگر﴿نامہ نگار﴾با اثر افراد کی غیر معیاری گندم نہ اُتارنے پر محکمہ فوڈ اور با اثر افراد میں پھڈا ۔ کاشتکار رُل گئے ۔اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق پر چیزنگ سینٹر بھائی پھیرو میں کاشتکاروں کی گندم سے بھری ٹرالیاں کھڑی ہیں ۔ مگر ان کی گندم اُتاری نہیں جا سکی ۔محکمہ فوڈ نے پہلے پانچ مئی کو گندم خریدنے کا اعلان کیا تھا ۔کاشتکار وہاں اپنی ٹرالیاں لے کر گئے ۔ مگر محکمہ فوڈ نے گندم خریدنے سے انکار کر دیا اور اعلان کیا کہ آئندہ آٹھ مئی کو گندم خریدی جائے گی ۔ آٹھ مئی کو کاشتکار دوبارہ گندم لے کر گئے تو با اثر افراد نے پر چیزنگ سینٹر کے گیٹ پر اپنی ٹرالیاں کھڑی کر دیں ۔ اور اپنی غیر معیاری گندم اُتارنے کے لئے محکمہ فوڈ کے ملازمین پر پریشر ڈالنا شروع کر دیا ۔ محکمہ فوڈ اور بااثر افراد کے پھڈے کی وجہ سے آٹھ تاریخ کو بھی گندم نہیں اُتاری جا سکی ۔ جس کی وجہ سے کاشتکار وں نے سینٹر کے گیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت زین العابدین نے کی ۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ با اثر افراد اور محکمہ فوڈ کے پھڈے کی وجہ سے انکی کروڑوں روپے کی گندم کھیتوں میں پڑی خراب ہو رہی ہے ،انہوں نے محکمہ فوڈ اور اعلیٰ حکام سے گذارش کی ہے کہ وہ گندم بلا امتیاز اُتارنے کے انتظامات کرے اور سینٹر کو چالو جلد از جلد چالو کیا جائے ۔ 8

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: بوگس چیک دینے پرمقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker