تازہ ترینپاکستان

پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسلام آباد (پاک نیوز) سپیکر قومی اسمبل راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفے الیکشن کمیشن کو بھجوا دئیے۔ پی ٹی آئی اراکین کے منظور کیے گئے استعفوں کی تعداد 113 ہوگئی۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے 20 جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔ اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button