پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب نےگندم اورآٹے کی مصنوعی قلت کا نوٹس لےلیا

flourلاہور(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے بعض شہروں میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 27لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ذخائر کی موجودگی کے باوجود گندم اور آٹے کی قلت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے پاس نہ صرف گندم کا وافر سٹاک موجود ہے بلکہ فوڈ سکیورٹی کیلئے بھی مطلوبہ گندم دستیاب ہے۔ وزیراعلیٰ نے گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی قلت کے ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور گندم اورآٹے کی مصنوعی قلت دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker