شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی : چک9میں مسجد کے نابینا امام مسجد کی بیوی 6بچوں کی ماں سے چارافراد کا گینگ ریپ

پتوکی : چک9میں مسجد کے نابینا امام مسجد کی بیوی 6بچوں کی ماں سے چارافراد کا گینگ ریپ

پتوکی (نامہ نگار) پتوکی کے نواحی گاؤں داؤ کے چک9میں مسجد کے نابینا امام مسجد کی بیوی 6بچوں کی ماں سے چارافراد کا گینگ ریپ ۔ ملزمان نے بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو فلم اورمووی بھی بنا لی ۔مقدمہ درج۔تفصیلا تکے مطابق تھانہ صدر کے علاقے داؤ کے میں نابینا امام مسجد مولوی عمر کی بیوی نسیم اختر اپنی بھتیجی کے گھر جارہی تھی کہ جب وہ دوکان کے قریب پہنچی تو مسلح ملزمان عبدالحمید ، محمد صدیق ،شکیل اور اسکے نامعلوم ساتھی نے روک لیا۔مزاحمت اور انکار پر ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ وہ تجھے گولی مار کر دفن کر دیں گے ملزمان نسیم اختر کو اٹھا کر قریبی حویلی میں لے گئے وہاں لے جاکر ملزم عبدالحمید ، محمد صدیق ، شکیل نے باری باری گینگ ریپ کرتے ہوئے عزت لوٹ لی جب کہ ان کا ایک نامعلوم ساتھی تصویریں اور مووی بناتا رہا ۔ملزمان نے گینگ ریپ کا شکار ہونے والی خاتون نسیم اختر کو دھمکی دی کہ اگر شور مچایا یا اگر کسی کو بتایا تو پورے گاؤں میں تمہاری تصویریں اور موووی دکھا دیں گے تم کہیں بھی منہ دکھانے کے قابل نہ رہو گی اور جب تمہیں ہم بلائیں گے تمہیں آنا پڑے گا ملزمان نے اگلے روز پھر روکنے کی کوشش کی اس کے انکار پر ملزمان نے پورے گاؤں میں امام مسجد کی بیوی نسیم اختر کی تصویریں اور مووی پوری گاؤں کو دکھا دی ۔خاتون اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی داستان لیکر تھانہ صدر پتوکی پہنچ گئی پولیس نے نسیم اختر کی تحریری درخواست پر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  رحیم یار خان، ہڑتالی ڈاکٹرز کا صحافیوں پر تشدد،کیمرے توڑ دیئے