تازہ ترینعلاقائی

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم لاہور آئے گی

لاہور(نامہ نگار) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مابین معاہدے پر دستخط آج لاہور میں ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نمائندہ برطانیہ سے لاہور پہنچے گا اور پنجاب اسٹیڈیم میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوران پچیس کے قریب عالمی ریکارڈز توڑنے کی کوشش کی جائے گی جن کا جائزہ لینے کے لئے گنیز بک کی علیحدہ ٹیم لاہور آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے دنیا کو پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور مسجد حادثہ: وزیر اعلیٰ نے امداد بڑھا کر 16، 16لاکھ روپے کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker