تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو مقررکرنےکےخلاف گیپکوڈویژن کےتمام دفاتربندرہے

ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کے خلاف گیپکو ڈویژن ڈسکہ کے تمام دفاتر بند رہے تفصیلات کے مطابق گیپکو ڈویژن ڈسکہ میں مہنگائی اور پرائیویٹ چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کے خلاف تمام دفاتر کی تالہ بندی کی اور حکومت کی اس غلط پالیسی کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ بلوں کی درستگی کے لئے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے ڈویژنل چیئرمین بائو افتخار احمد گجر نے یونین کے عہدے داروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پہلے ہی حکومتی ناقص پالیسیوں سے پی آئی اے ،ریلوے اور سٹیل مل جیسے اہم ادارے خسارہ میں جا رہے ہیںجبکہ واپڈا میں بھی اہم عہدوں پر پرائیویٹ اور ناتجربہ کار لوگوں کو مقرر کرکے رہی سہی کسرنکال دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی فیصلوں کی واپسی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  آزادی اورانقلاب مارچ ایک ہی سڑک پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker