پاکستانتازہ ترین

ملک میں مئی کے آخر تک گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے کا امکان

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر مئی کے آخر تک شدت کے ساتھ برقرار رہ سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر رواں ماہ کے آخر تک برقرار رہ سکتی ہے۔تاہم آج شام یا رات کے اوقات میں اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بینظیر آباد اور جیکب آباد میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موئن جو دڑو اور ڈیرا غازی خان میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔گزشتہ روز کراچی میں سال کا گرم ترین دن رہا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button