علاقائی

گیس سلنڈرکے نرخوں میں اضافہ کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا

پشاور(نامہ نگار) پشاور ايل پي جي کمپنيوں کي طرف سے گيس سلنڈر کے نرخوں ميں اضافے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔اور ایل پی جی ڈيلرزاوردکانداروں بھی کاروبار میں مندی کا رونا رو رہے ہیں۔پشاور ميں ايل پي جي ڈسٹري بيوٹرز نے پندرہ کلو گرام گيس سلنڈر کے نرخوں ميں ڈيڑھ سو روپے تک اضافہ کرديا ہے۔جس سے انيس سو پچاس روپے کا سلنڈر اب اکيس سو تک پہنچ گيا ہے۔ ايل پي جي نرخوں ميں اضافے سے عوام براہ راست متاثر ہورہے ہيں جنہيں گيس اب پندرہ روپے اضافے کے ساتھ ايک سو پچپن روپے کلو مل رہي ہے جبکہ بعض مقامات پر تو يہ ايک سو ستر روپے في کلو تک فروخت ہورہي ہے۔ ايل پي جي نرخوں ميں اضافے سے جہاں چھوٹے دکانداروں کي سيل متاثر ہوئي ہے وہي رکشوں ميں بھي اس کا استعمال نہ ہونے کے برابر رہ گيا ہے۔
پشاور کے بڑے ڈسٹري بيوٹرز ايل پي جي کے نرخوں کا تعين ہر ماہ کے شروع ميں کرنے پر زور دے رہے ہيں۔ ايل پي جي کاروبار سے وابستہ افراد کا موقف ہے کہ حکومت نرخوں ميں کمي کر کے شمالي علاقوں ميں جنگلات کي کٹائي کو بھي روک سکتي ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پارلیمنٹ میں موجود سیاسی پارٹیاں سٹیس کو کی پارٹیاں ہیں، محمد صدیق خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker