تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: گھروں،فیکٹریوں،اور سی این جی سٹیشنوں پر جعلی سوئی گیس کنکشنوں کی بھر مار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو میں گھروں،فیکٹریوں،اور سی این جی سٹیشنوں پر جعلی سوئی گیس کنکشنوں کی بھر مار ۔کئی کئی سال سے ڈیمانڈ نوٹس ادا کر نے والے کنکشن سے محروم ۔ محکمہ کو کروڑوں کا نقصان ۔بھائی پھیرو میں سینکڑوں جعلی کنکشن لگانے والے با اثر ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔اور ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے والوں کو کنکشن دیے جائیں۔عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے علاقے میں گھروں،فیکٹریوں،اور سی این جی سٹیشنوں پر جعلی سوئی گیس کنکشنوں کی بھر مار ہو چکی ہے ۔جعلی ڈیمانڈ نوٹسوں پرسینکڑوں جعلی سوئی گیس کے کنکشن لگاکر محکمہ کوکروڑوں کا نقصان پہنچانے والے،، گیس مافیا ،، کے خلاف کئی مقدمات درج ہوئے مگر با اثر افراد اور محکمہ کی کالی بھیڑوں اور راشی افسران کی وجہ سے ملزم آزاد جبکہ اصلی ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے والے غریب صارفین کئی کئی سال سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔کچھ لوگ سوئی گیس کے محکمہ کے افسراں سے ملی بھگت کر کے اور اپنے آپ کو محکمہ سوئی گیس کاملازم ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں سے ہزاروں روپے رشوت لیکر جعلی کنکشن لگاتے تھے ۔اور ہر ماہ بل وصول کر کے اپنی جیبوں میں ڈال لیتے ہیں۔ ان کے ساتھ محکمہ سوئی گیس کی کچھ کالی بھیڑیں بھی ملوث ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں اور عبداللہ بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کرپشن ماسٹروں کے خلاف ایف آئی اے میں تحقیقات کی جائے اور گیس چوروں کے خلاف از خود نوٹس لیکر چیف جسٹس علاقہ بھائی پھیرو کے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کل چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرینگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker