تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:گیس کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کوکھاناپکانے میں شدید مشکلات کا سامنا

sui gasگوجرانوالہ(چیف رپورٹر پنجاب)گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہر اور ملحقہ علاقوں میں لوگوں کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ‘صبح کے وقت سکول جانے کیلئے بچوں کا ناشتہ تیار کرنے کیلئے بھی صارفین کو گیس نہیں ملتی ۔ اور بچوں کو ناشتہ کے بغیر ہی سکول جانا پڑتا ہے لوگ کھانا تیار کرنے کیلئے سارا دن سوئی گیس کے آنے کا انتظار کرتے ہیں ۔خواتین کا کہنا ہے کہ جس وقت کھانا پکانے کا ٹائم ہوتا ہے اس وقت گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔ یہ کسی بھی ظلم سے کم نہیں ۔ خواتین کی بڑی تعداد نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ صبح و شام کے وقت گیس لوڈ شیڈنگ بند کی جائے ورنہ سوئی گیس آفس کا گھیراؤ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  وقار یونس نے ورلڈ کپ کی رپورٹ شہریارخان کو بھجوا دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker