پاکستانتازہ ترین

سیاچن سانحہ، گیاری سے مزید تین فوجیوں کے جسد خاکی برآمد

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاک فوج کے مطابق سیاچن کے گیاری سیکٹر میں جاری ریسکیو آپریشن کے دوران برف تلے مزید تین فوجیوں کے جسد خاکی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ اب تک ملنے والے شہید فوجیوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تینوں شہداء کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پاک افواج کے انجینیرز اور دیگر ٹیمیں دن رات منوں برف تلے شہداء کے جسد خاکی کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔ آرمی چیف کے بیان کے مطابق آخری شہید کے ملنے تک جسد خاکی کی تلاش جاری رہے گی۔ اس ریسکیو آپریشن کی نگرانی، وادیِ گوما میں قائم فوجی اڈے سے کی جا رہی ہے۔ سیاچن کا گلیشیئر دنیا کا بلند ترین متنازعہ محاذ ہے جہاں پاکستان اور بھارت کی افواج سطح سمندر سے کوئی بیس ہزار فٹ کی بلندی پر مورچہ زن ہیں۔پاکستان کی حدود میں، لگ بھگ تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پرگیاری سیکٹر میں قائم سِکس این ایل آئی کا بٹالین ہیڈکوارٹر، چھ اور سات اپریل کی درمیانی شب گلیشیر سے آنے والے برفانی تودے کے نیچے دب گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button