پاکستانتازہ ترین

سیاچن:گیاری،شہید سپاہی محمد ظہیرسپرد خاک

اسکردو(مانیٹرنگ سیل) گیاری سیکٹر میں آٹھ ماہ پہلے برفانی تودے کے نیچے آ کر شہید ہونے والے سپاہی محمد ظہیر کو آبائی گاوٴں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نارووال کے نواحی گاوٴں لانڈرا کے رہائشی سپاہی محمد ظہیر کی لاش آٹھ ماہ بعد گیاری سیکٹر میں برفانی تودے کے نیچے سے نکال کر گھر پہنچائی گئی تو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ سپاہی محمد ظہیر کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ شہید ہونے والے سپاہی محمد ظہیر کا بڑا بھائی بھی دو ہزار آٹھ میں اسی جگہ پر شہید ہوا تھا۔ شہید بھائیوں کے والد کا کہنا ہے کہ وطن کو ضرورت پڑی تو وہ اپنے دیگر تین بیٹوں کو بھی قربان کر دینگے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اس ماہ کے آخر میں نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے گاٴ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker