پاکستانتازہ ترین

رسالت مآب کے توہین آمیز فلم کی اشاعت سے امریکہ کا مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔غازی شاہدرضا علوی

لاہور(پریس ریلیز ) رسالت مآب کے توہین امیز فلم کی اشاعت سے امریکہ کا مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔ آزادی رائے کے آڑ میں امریکہ مسلمانوں کی جذبات سے کھیلنا بند کر دیں۔ ان خیالات کااظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے بانی ،چےئرمین غازی شاہدرضا علوی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ کفری اور اسلام دشمن قوتوں نے توہین آمیزوڈیوبنا کر پوری دنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ دین اسلام اور مسلمانوں کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلمانوں کا اتحاد ضروری ہے۔ ۔اس موقع پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے کہا ہے کہ توہین آمیزفلم کی اشاعت سے امریکہ اور دیگر کا مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے،انہوں نے کہا کہ اب ان قوتوں کو منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ،بلکہ یہ کفری اور اسلام دشمن قوتیں اس سے قبل بھی اس طرح کی مذموم حرکتیں کر چکی ہے۔ جس سے دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہے۔کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئرنائب صدرعقیل خان،نائب صدرامتیازعلی شاکر،جنرل سیکرٹری فیصل اظفرعلوی نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ دین اسلام اور مسلمانوں کیخلاف ہونے والی سازشون کو ناکام بنانے کیلئے مسلمانوں کا اتحاد انتہائی ضروری ہے۔ تا کہ مذموم عزائم رکھنے والوں کو دندان شکن جواب دیا جا سکے ۔ ایک طرف اس ظلم کیخلاف مسلمان سراپا احتجاج تو دوسری طرف حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے، وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اسلام کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے اور اس طرح کی حرکات میں ملوث عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے متحد ہوجائیں۔ایم اے تبسم نے مزیدکہا کہ (آج) ہونے والے یومِ عشقِ رسول کوکالمسٹ کونسل آف پاکستان پرامن طریقے سے منائے گی۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی کے تمام ممبران یوم عشق رسول کی ریلیوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھرپور شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں  کالمسٹ کونسل آف پاکستان کالم نویسوں کی دل کی آواز ہے، سینئر نائب صدرسی سی پی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker