تازہ ترینعلاقائی

جی سی یومیں ملکی ترقی ومعاشی استحکام کے لیے خصوصی دعا

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز یومِ آزادی ملکی ترقی اور معاشی وسماجی استحکام کے لیے خصوصی دعائوں کے ساتھ منائی گئی۔پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کا کہنا تھا کہ مستحکم تعلیمی ادارے ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں،درسگاہیں قومی شعور ،ملکی یکجہتی اور جذبہ اخوت کے فروغ میں مرکزی کردار اداکرتی ہیں لہذانہیں مضبوط علمی بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کی اہمیت کا اندازہ کشمیر اور فلسطین کے حالات سے بخوبی لگا یا جا سکتا ہے ۔انہوں نے اساتذہ کو تلقین کی کہ ان پر طلبائ کی تربیت کی اہم ذمہ داری ہے جسے وہ احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنے فرائض ایمانداری اور محنت سے سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو اس بات کا فخر ہے کہ علامہ محمد اقبال جیسے عظیم انسان بطور طالبعلم واستاد اس درسگاہ سے منسلک رہے ہیں۔ تقریب میںپروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق اور اساتذہ و سٹاف ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں، وائس چانسلر نے جشنِ آزادی کی خوشی میں اساتذہ و سٹاف ممبران میں مٹھائی کے پیکٹ تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں  سابق ایس ایس پی راؤانوار کی دبئی روانگی کی کوشش ناکام بنادی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker