پاکستانتازہ ترین

ملتان:گیلانی وزیراعظم ہیں‘ملتان آنے پر پروٹوکول دینگے‘ ڈی سی او

ملتان﴿بیورو رپورٹ﴾ قائمقام ڈی سی او ملتان مدثر ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اب بھی وزیراعظم ہیں اور اگر وہ اب بھی ملتان آئیں گے تو ہم انکو بلیو بک کے مطابق وہی پروٹوکول دیں گے‘ جو وزیراعظم کو حاصل ہوتا ہے یہ بات انہوں نے جمعہ کی شب آن لائن کے استفسار پر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ‘ قائمقام ڈی سی او ملتان مدثر ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اسوقت تک وزیراعظم ہیں جب تک انکے وزیراعظم نہ رہنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی سیاست میں نہیں پڑتا اور سپریم کورٹ کافیصلہ قابل احترام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈائری اوکاڑہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker