پاکستانتازہ ترین

اپوزيشن نےمیری حکومت کوتسليم کرلیا ہے۔ وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزيشن نے پارليمانی کميٹی کے انتخاب ميں حصہ ليکر ان کی حکومت کو تسليم کرلیا ہے۔ شکاگو کانفرنس میں صدر زرداری کو یر مشروط شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔وزیر اعظم گیلانی اسلام آباد کی ایک تقریب میں مدعو تھے ۔۔۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست دینے کا دعویٰ کیا ۔۔۔ کہنے لگے کہ حزب اختلاف کہنے کو تو وزیر اعظم کو تسلیم نہیں کرتی لیکن پارلیمانی کمیٹی کے انتخابات میں حصہ لے کر وہ انہیں تسلیم کربیٹھے۔وزیر اعظم کہتے ہیں کہ چیف الیکشن کمیشن کے معاملے پر انہوں نے اپوزیشن لیڈر کے نام چٹھی لکھی تھی۔وزیر اعظم گیلانی سے جب سوال کیا گیا کہ شکاگو کانفرنس میں صدر کی شرکت کے بارے میں آگاہ کریں تو کہا کہ دعوت تو آئی ہے لیکن اس میں کوئی شرط نہیں لگائی گئی.وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چين سے مل کر پن بجلی کے بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے چين توانائی کے شعبے ميں سب سے زيادہ مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت،مسافر بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker