پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی پیشی کے موقع خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل ریڈ زون کی فضائی نگرانی بھی جائےگی

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾وزیر اعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر وفاقی پولیس نے ریڈ زون کے لئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا جبکہ ریڈ زون میں آج زیادہ رش ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سیکیورٹی کے پیش نظر خصوصی ٹریفک روٹ بھی تشکیل دیدیئے ہیں۔ریڈ زون میں آج پولیس کی اضافی نفری سیکیورٹی فرائض سرانجام دے گی اور علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق توعین عدالت کیس میں آج وزیر اعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس ریڈ زون کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے اور ریڈ زون کے علاقے میں سرکاری ملازمت سے وابستہ ملازمین کو بھی صبح نو بجے کے بعد اس علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ریڈ زون میں آج پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اضافے دستے بھی سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے اور سپریم کورٹ بلڈنگ میں صرف ان وکلائ اور دیگر افراد کو اجازت دی جائے گی جن کے سپریم کورٹ سے سیکیورٹی پاسسز جاری ہو چکے ہیں۔ریڈزون کی سیکیورٹی کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان تشیکیل دیدیا ہے ۔جس کے تحت راولپنڈی سے براستہ اسلام آباد چوک سیکرٹریٹ جانے والے شہریوں کو کشمیر ہائی وے سے 7th ایونیو سے جنا ح ایونیو یا دامنِ کوہ چوک اور وہاں سے مارگلہ روڈ استعمال کرتے ہوئے سیکریٹریٹ پہنچیں گے۔مری روڈ اور راول ڈیم کی طرف سے آنے والے شہری ڈھوکری چوک سے بائیں طرف ٹرن لیکر کشمیر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے 7th ایونیو سے ہوتے ہوئے جنا ح ایو نیو ، دامن کوہ چوک اور مارگلہ روڈ سے ہوتے ہوئے پاک سکریٹریٹ پہنچیںگے۔جبکہ مارگلہ روڈ سے ڈپلومیٹ ایریا میں جانے والے شہری ٹریل IIIسے ایوب چوک سے ہوتے ہوئے ایمبیسی روڈ یا اتا ترک ایو نیو سے ڈپلو میٹک ایریا میں داخل ہو سکتے ہیں۔اس موقع پر اسلام آباد بھر کی سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ رکھی جائے گی اور ریڈ زون کی فضائی نگرانی بھی جائے گی۔اسلام آبادپولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔﴿رپورٹر:آر اے چودھری

یہ بھی پڑھیں  وزراء سکینڈل کا ڈراپ سین کیسے ممکن ۔۔؟؟؟؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker