علاقائی

وزیر اعظم کے دورہ سرگودہا کی جھلکیاں

٭وزیر اعظم 2:55پر سرگودہا جلسہ گاہ پہنچے۔
٭ان کے ہمراہ قمرالزماںکائرہ ‘نذر محمدگوندل ‘ندیم افضل چن ‘چوہدری صفدر وڑائچ صدر پیپلزپارٹی ‘ق لیگ کے وفاقی وزیربرائے پیداوار چوہدری انور علی چیمہ ‘چوہدری غیاث احمدمیلہ بھی موجود تھے ۔
٭جلسہ میں دھماکہ کے شہدائ کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔
٭تسنیم احمد قریشی نے سپاس نامہ پیش کیا ۔
٭جلسہ گاہ میںکچھ لوگوں کی طرف سے آیا آیا شیر آیا کے نعرے بھی لگائے گئے ۔
٭جلسہ گاہ میں ایلیٹ فورس کے جوانوں کو وزیر اعظم کے پہنچنے کے بعد بلٹ پروف جیکٹیں پہنا کر جلسہ گاہ پہنچایا گیا ۔۔
٭ایم این اے تسنیم قریشی کے بھائی حاجی متین احمد قریشی نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو تاج پہنایا ۔
٭سرگودہا بار کے وکلائ کے وفد نے وزیر اعظم کی تقریب کے دوران ہائیکورٹ بینچ کے حق میں نعرے بازی کی ۔
٭ایم این اے تسنیم احمدقریشی نے وزیر اعظم کو پگ پہنائی ۔
٭وزیر اعظم نے معذور بچی اور جلسہ گاہ میں موجود بیمار شخص کامفت علاج کروانے کیلئے بیت المال کو خصوصی ہدایت کی ۔
٭وزیراعظم نے سرگودہا میڈیکل کالج کو ٹیچنگ کالج کا درجہ دیا ۔
٭وزیر اعظم نے سوئی نادرن گیس اور انکم ٹیکس کمشنر کے ریجنل دفاتر کا افتتاح کیا۔
٭وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سرگودہا بار کیلئے دس لاکھ اور سرگودہا پریس کلب کیلئے تیس لاکھ کی گرانٹ کا اعلان کیا ۔
٭وزیر اعظم کی آمد کے وقت اوور ہیڈ بیرج کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔
٭جلسہ گاہ کے اطراف میں موجود بازاروں کوبھی بند کرادیا گیا ۔
٭جلسہ گاہ میں جلسہ کے اختتام پر دھکم پیل کے باعث پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker