پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:ٹی وی نیوزاینکرز پرڈوپٹے کااستعمال لازمی قرار دینےکی سفارش

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان کے قانون ساز ادارے ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے ٹی وی چینلز پر نشریات کے دوران نیوز اینکرز پر ڈوپٹے کا استعمال لازمی قرار دینے کی سفارش کردی۔یہ سفارش قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے کی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس کے دوران کمیٹی نے پاکستانی چینلز پر بھارتی ماڈلز کی موجودگی اور ان کے ملبوسات پر تحفظات کا اظہار کیا اور سفارش کی کہ ملکی چینلز پر غیرملکی ماڈلز پر پابندی عائد کی جائے۔وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے اور بہتر ہے کہ اس کا فیصلہ سامنے آنے دیا جائے۔تاہم قمر زمان کائرہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ میڈیا میں ملکی ثقافت کو فروغ دیا جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی وی چینلز پر پابندی کی کوشش نہیں کررہی اور نہ ہی کسی کو اشتہارات کا کوٹہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایرانی وزیرخارجہ آج پاکستان پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker