تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:گزشتہ روزطوفانِ کے دوران گیپکو کی موبائل یونٹس کی شاندار کارکردگی

gepcoگوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز طوفانِ بادوباراں کے دوران گیپکو کے 114ریپڈ ریسپانس سنٹروں اور موبائل یونٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریجن بھر سے موصول ہونے والی615شکایات اور177بریک ڈاؤنز کو مختصر ترین ریسپانس ٹائم میں درست کر کے صارفین کو اطمینان بخش سروس فراہم کی۔ اس دوران موصول ہونے والی سٹی سرکل کی88شکایات،کینٹ سرکل کی 110،سیالکوٹ سرکل کی170اور گجرات سرکل کی247شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ انتہائی کوششوں کے باوجود طوفانِ بادو باراں کے باعث بجلی کے نظام میں خلل کی وجہ سے معزز صارفین کو پہچنے والی تکلیف کیلئے گیپکو معذرت خواہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:کمیشنر ساہیوال اور ڈی سی او اوکاڑہ سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker