پاکستانتازہ ترین

ملالہ یوسف زئی قومی اثاثہ ہے حکومت انکو تحفظ دینے کیلئے اقدامات کرے:غازی شاہدرضا علوی

لاہور(پریس ریلیز ) کالمسٹ کونسل آف پاکستان ’’سی سی پی‘‘کے بانی وچےئرمین غازی شاہدرضا علوی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی قومی اثاثہ ہے حکومت انکو تحفظ دینے کیلئے اقدامات کرے ملالہ یوسف زئی پر حملہ دراصل امن اور بچیوں کی تعلیم پرحملہ ہے انہوں نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی نے سوات میں امن کی بحالی کیلئے جوکردار اداکیاہے وہ قابل تحسین ہے جبکہ ملالہ یوسف زئی نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی پاکستان کانام روشن کیا ،سی سی پی کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے کہاکہ جن لوگوں نے معصوم بچیوں کونشانہ بنانے کی کوشش کی انکا کوئی دین اورایمان نہیں ہے بلکہ وہ انسان نہیں درندے ہیں انہوں نے کہاکہ سوات میں دہشت گردی کے باعث سوات سمیت پورے ملک میں سیاحت کوشدیدنقصان پہنچنے کااحتمال ہے انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے ان دہشت گردعناصر کے خلاف فوری ایکشن نہ لیاتونہ صرف سوات بلکہ پورے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم اورسیاحت متاثرہونے کاشدید خدشہ ہے حکومت فوری طورپر ان دہشت گردعناصر کے خلاف فوری کاروائی کرے ۔ایم اے تبسم نے مزیدکہا کہ ملالہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے دہشت گرداپنے گھٹیافعل سے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کررہے ہیں۔سینئرنائب صدرعقیل خان نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی تحریراورسوچ کے ذریعے موجودہ حالات وواقعات کی صحیح ترجمانی کی ہے۔نائب صدرامتیازعلی شاکرنے کہا کہ ملالہ یوسف زئی قوم کی ہونہار بیٹی ہے جسکی زندگی کیلئے دعائیں کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس پرفائرنگ کرنے والے انتہا پسند لوگ ملک کے غدار ہیں، جنرل سیکرٹری فیصل اظفرعلوی نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی جیسی بچیاں بچے ہمارے ملک کا اہم سرمایہ اور اثاثہ ہیں جو مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں ترقی کی جڑیں کاٹنے کیلئے بین الاقوامی سازشیں کی جا رہی ہیں اور اغیار کیساتھ ملک کا امن تباہ کرنے میں ہمارے اپنے حکمران اور ذمہ دار افراد بھی سازشی عناصر کا ساتھ دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  پی آئی اے نے سیالکوٹ سے دبئی کیلئے خصوصی پروازوں کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker