علاقائی

گھوٹکی ضلعی میں 207پولیس اہلکاروں کے شولڈر پروموشن رد

ڈہرکی ﴿ ڈسٹرکٹ رپورٹر/ وزیر احمد مہر ﴾گھوٹکی ضلعی میں 207پولیس اہلکاروں کے شولڈر پروموشن رد،سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کاروائی 9انسپیکٹر38سب انسپیکٹر30ای ۔ایس ۔آئی 130ہیڈکانسٹیبل شامل۔تفصیلات کے مطابق: سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کاروائی گھوٹکی ضلعی میں 207پولیس اہلکاروںکے شولڈر پروموشن ردکیے گئے ہیں جن میں 9انسپیکٹر38سب انسپیکٹر30ای ۔ایس ۔آئی 130ہیڈکانسٹیبل شامل شولڈر پروموشن ردہونے کے باوجود اکثر پولیس اہلکار اپنی پوسٹوں پر بیٹھے ہیں اور ان چارجز واپس نہیں لی گئی جن میں ڈی۔ایس ۔پی میر پور ماتھیلو منظور چانڈیو ، ڈی۔ایس ۔پی گھوٹکی ایاز میمن، ڈی۔ایس ۔پی اباڑو غلام حسین ڈاہری ،ایس۔ایچ ۔او ڈہرکی آغا معشوق پٹھان ،ایس۔ایچ ۔او جروار علی اکبر ملھن، ایس۔ایچ ۔او کینجھو زاھدحسین ،ایس۔ایچ ۔او ریتی سلیم رضا کولاچی،ایس۔ایچ ۔اوکچو بنڈی الطاف حسین شاہ ،ایس۔ایچ ۔اوگھوٹکی اعجاز داریجو، اپنی ڈیوٹیز پر موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker