پاکستانتازہ ترین

امریکی فلمسازکے قتل پر1لاکھ ڈالرانعام دوں گا، پاکستانی وزیرریلوے

پشاور(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوےغلام احمد بلور نے گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کو قتل کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے عشق رسول والے دن مردان میں چرچ کو جلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں رہنے والے ہندو اور کرسچن ہمارے بھائی ہیں اور اسلام بھی ہمیں کسی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی عبادت گاہوں کو نذر آتش کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کو جو بھی قتل کرے گا میں اس کو ایک لاکھ ڈالر انعام دوں گا ۔ غلام احمد بلور نے کہاکہ عالمی برادری گستاخانہ فلم کا نوٹس لے، ہم مسلمان حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، عالمی سطح پر تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے اس سلسلے میں اقوام متحدہ موثر قانون بنائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گستاخ فلم ساز کو ان کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اس کو اپنے ہاتھوں سے قتل کر دیں،حرمت رسول پر جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔پاکستانی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے سیکورٹی اداروں کو فائرنگ کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:آٹےکی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سےآہنی ہاتھوں سےنمٹاجائےگا، DCO

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker