پاکستان

گڑھی خدابخش:حکمران ملک کو تباہ کر رہے ہیں ،غنویٰ بھٹو

گڑھی خدا بخش(نامہ نگار) پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چئیرپرسن غنویٰ بھٹو نے الزام عائد کیا  ہے کہ پیپلزپارٹی زرداری گروپ کے قبضےمیں ہے اور حکمران ملک کو تباہ کر رہے ہیں ۔ غنویٰ بھٹو نے یہ بات شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی تینتیس ویں برسی کے موقع پر گھڑی خدابخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نےغریبوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔ پالیسیوں میں ناکامی پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ہزار روپے بھیک دی جاتی ہے ۔ عوام بھیک نہیں روزگار، تعلیم اور بہتر مستقبل چاہتے ہیں۔  غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ حکمران ملکی زمین اور پانی بیچ رہے ہیں۔ جبکہ غریب کسانوں کے پاس زمین نہیں، جن کے پاس زمین ہے وہ بنجر ہو رہی ہے۔ عوام نے پہلے مشرف کا خاتمہ کیا اب موجودہ حکمرانوں کو بھی نکال باہر کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف غصے سے، عوام میں مزاحمت کا ارادہ مضبوط ہوا ہے جو اب  بغاوت میں تبدیل ہو رہا ہے۔ عوام حکمرانوں سے اپنے حقوق چھین لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ نئے آرمی چیف مقرر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker