پاکستانتازہ ترین

گیاری،فوجی جوانوں کوبچانے کیلئے کوششیں جاری،حکمت عملی تبدیل

سیاچن (نمائندہ خصوصی) گیاری سیکٹر میں امدادی کاموں کی حکمت عملی تبدیل کردی گئی۔ برفانی تودے کے آخری حصے کی کٹائی شروع کردی گئی ہے۔ گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن کی حکمت عملی تبدیل کر دی گئی، امدادی ٹیموں نے مختلف مقامات پر کھدائی کے بجائے مل کر برفانی تودے کے آخری حصے کی کٹائی شروع کر دی۔ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے پاک فوج کے جوانوں کے زیر استعمال اشیاء ملنے سے امدادی ٹیموں کے حوصلے بڑھ گئے۔ مزید آلات، مشینری اور نفری پہنچنے  سے  بھی امدادی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ابرآلود مطلع اور شدید سردی کی وجہ سے امدادی اہل کاروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اس سے ریسکیو آپریشن کی رفتار متاثر نہیں ہونے دی گئی۔ پاک افواج کے جوان ساتھیوں تک پہنچنے کیلئے پورے جوش و جذبے سے مصروف عمل ہیں تاہم، سانحہ کے سترہویں روز بھی ملبے تلے دبے کسی شخص تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں  جناح سٹوڈینٹس آرگنائزیشن منڈی شاہ جیونہ کی جانب سےآزادی کی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker