پاکستانتازہ ترین

گیاری سیکٹرمیں برفانی تودے تلے سےایک فوجی جوان کی لاش نکال لی گئی۔

سیاچن (نمائندہ خصوصی)  سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے ایک فوجی جوان کی لاش نکال لی گئی ہے۔ دوسری لاش بھی ملنے کی اطلاع ہے تاہم فوجی ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ذرائع کے مطابق سانحہ گیاری سیکٹر کے پچاسویں روز سرچ آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان کی لاش مل گئی جسے فوری طور پر گومل آرمی اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش سپاہی محمد حسین کی ہے جس کا تعلق اسکردو کے نواحی گاوٴں ستک چن سے ہے۔ شہید محمد حسین کا آرمی نمبر 2862641 ہے اور وہ غیر شادی شدہ تھے۔ ان کی لاش ایک دو روز میں اسکردو بھیجی جائے گی جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خان کیا جائے گا۔ شہید محمد حسین تین سال سے پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق گیاری سیکٹر سے ایک اور لاش ملنے کی اطلاع ہے تاہم فوجی ذرائع اس کی تصدیق نہیں کر رہے۔ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں 7 اپریل کو برفانی تودہ گرنے سے 124 فوجی جوان اور 11 سویلین اہلکار دب گئے تھے ، انہیں نکالنے کیلئے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو اب تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  فواد چودھری کی بطور ممبر قومی اسمبلی اہلیت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker