پاکستانتازہ ترین

گیاری سیکٹر:مزید دو لاشیں برآمد،آج آبائی علاقوں کو روانہ کی جائینگی

سیاچن (نمائندہ خصوصی)  گیاری سیکٹر میں سرچ آپریشن کے دوران مزیددو لاشیں ملیں جنہیں تدفین کے لئے آج صبح آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا، شہید فوجیوں میں ضلع گانچھے کی تحصیل ڈغونی سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد الیاس اور آزاد کشمیر ضلع سدھنوتی کی تحصیل پلندری کے رہائشی سپاہی راشد حسین شامل ہیں۔ دونوں سپاہیوں کی میتیں گوما ملٹری اسپتال میں رکھی گئی ہیں جنہیں تدفین کے لئے آج صبح آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے شہید سپاہی محمد حسین کی میت ان کے آبائی گاوٴں ستک چن میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کی جاچکی ہے۔ گیاری سیکٹر میں برفانی تودے کے نیچے دبنے والے فوجیوں میں سے اب تک تین کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ مزید افراد کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button