پاکستانتازہ ترین

گیاری: برفانی تودے تلے دبےفوجیوںمیں3شہداء کےجسد خاکی مل گئے

گیاری(نمائندہ خصوصی) سیاچن کے گیاری سیکٹر میں مزید تین شہداء کے جسد خاکی ملے ہیں،گزشتہ روزملنےوالےجسدخاکی کی شناخت شہیدسپاہی قربان علی کےنام سےہوئی ہے،جن کا تعلق گلگت سےہے۔سیاچن کےگیاری سیکٹر میں سات اپریل کو مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کے سوا سو سےزائدجوان برفانی تودےتلےدب کر شہادت جیساعظیم مرتبہ پاگئے۔شہداء کےجسدخاکی کی تلاش کیلئےپاک فوج کےدلیر جوان لہو جمادینی والی سردی میں ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئےہیں۔ برفانی تودے سےآج تین شہدا کےجسد خاکی ملےہیں،جنہیں فوری طور پرگامبااسپتال منتقل کیا گیا، اب تک تیرہ جسد خاکی نکالےجاچکےہیں۔ریسکیو ماہرین کےمطابق امدادی ٹیمیں کمپاؤنڈ کےقریب پہنچ گئی ہیں،جہاں پر اہلکاروں کی بڑی تعدادموجود تھی۔گزشتہ روز نکالےگئے ایک جسد خاکی کی شناخت شہیدسپاہی قربان علی کےنام سےہوئی۔مادروطن کے اس دلیر سپوت کا تعلق گلگت کےعلاقے جلال آباد سے ہے،شہید کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کےساتھ کی جائےگی

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کر نے پردوکانداروں کولاکھوں روپے جرمانہ،متعدد کے خلاف مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker