پاکستانتازہ ترین

گیاری سیکٹرسےمزید3جسد خاکی برآمد

گیاری(نمائندہ خصوصی) گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن کے دوران مزید تین شہدا کے جسد خاکی نکال لیے گئے ہیں۔گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے شہداء کے جسد خاکی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید تین شہدا کے جسد خاکی نکال لیے گئے ، جس کے بعد برفانی تودے تلے سے شہداء کے نکالے گئے جسد خاکی کی تعداد انہتر ہوگئی ، آئی ایس پی آر کے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران نکالے گئے جسد خاکی کی شناخت کے لیے سکستھ این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز گوما پہنچا دیا گیا ہے۔ جسد خاکی کی شناخت کے عمل کی تکمیل کے بعد انہیں با ضابطہ طور پر تدفین کے لئے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا ، پاک فوج کی جانب سے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے تمام 139جوانوں کو المناک سانحہ کے 52روز شہید قرار دیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:راحیل خان نے ،،آصو بٹ ڈکیٹ گینگ،، پکڑ کر ڈاکو پکڑنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker