پاکستانتازہ ترین

تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

اسلام آباد(پاک نیوز) عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل کو مزید 48 گھنٹے کے لیے پولیس کے حوالے کیا جائے۔شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی فوجداری نگرانی اپیل criminal revision پرمحفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوھدری نے پولیس کی فوجداری نگرانی اپیل منظورکی۔اس سے قبل اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں رہنما تحریکِ انصاف شہبازگِل کے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے دائراپیل پرسماعت ہوئی۔ عدالت نے شہبازگِل کے جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button