پاکستانتازہ ترین

گیلانی کا آج ترک وزیراعظم کےاعزازمیں عشائیہ ، نواز شریف کو دعوت

اسلام آباد ﴿بیوروچیف﴾وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ﴿ن﴾کے صدر میاں نواز شریف کو ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کے اعزاز میں آج ہونے والے عشائیہ میں مدعو کر لیا۔وزیر اعظم ہائوس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم گیلانی نے سیاسی ماحول میں گرما گرمی ہونے کے باوجود پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک وزیر اعظم طیب اردگان کے اعزاز میں آج ہونے والی عشائیہ کی تقریب میں مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے صدر میاں نواز شریف اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو بھی اس عشائیہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے صدر نواز شریف نے وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کی دعوت میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اس حوالے سے آن لائن نے میاں نواز شریف کے مشیر آصف کرمانی سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں  صدرزرداری نے توانائی بحران پرقابوپانے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker