پاکستانتازہ ترین

نواز شریف کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیئے، وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے، جمہوریت کی مضبوطی سے ہی ملک کی تعمیر و ترقی ممکن ہے۔  وزیراعظم نے یہ بات سپریم کورٹ بار کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس نے ایسو سی ایشن کے صدر یاسین آزاد کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر یاسین آزاد نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا موقف ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے اور وقت پر انتخابات ہونے چاہئیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی میں پیپلز پارٹی کا کردار صف اول کی جماعت کا رہا، اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی تحریک میں گرفتاری کے بعد میں نے خود قیادت سنبھالی، وزیراعظم نے کہا کہ آئین کے بغیر کسی ملک کی قیادت برقرار نہیں رہ سکتی اور ہم نے آئین کو بحال کر کے اداروں کو مضبوط اور جمہوریت کو مستحکم کیا۔  وزیراعظم نے اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایسشن کو دو بسیں اور دس کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  آئی جی پنجاب پولیس نے خود کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker