پاکستانتازہ ترین

بینک قرضے معاف کرانے پروزیراعظم کونااہل قراردینے کیلئے درخواست دائر

لاہور (بیوروچیف)  لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ کی جانب سے لاکھوں روپے کے بینک قرضے معاف کرانے پر وزیراعظم کونااہل قراردینے کیلئے دائر درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس نکتے پر معاونت کریں کہ کسی منتخب نمائندے کا کوئی قریبی عزیز مالی بدعنوانی میں ملوث ہوتو نمائندے کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ درخواست گزار شاہد جامی نے موٴقف اختیار کیا کہ فوزیہ گیلانی نے بینکوں کے لاکھوں روپے کے قرضے ادا نہیں کیے، بینکنگ کورٹ نے ڈگری جاری کی لیکن اثر و رسوخ کی بناء پر قرضے معاف کرالئے گئے۔ لہٰذا وزیراعظم یوسف گیلانی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اسمبلی رکنیت کی اہلیت کھوبیٹھے ہیں، وفاقی حکومت کی طرف سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزیراعظم کی نااہلی کافیصلہ الیکشن کمیشن کرسکتاہے یہ درخواست قابل سماعت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کو نظر بند کرنے پر غور، اعلیٰ حکومت شخصیات کی مشاورت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker