پاکستانتازہ ترین

گیلانی طویل مدت تک وزیراعظم رہنے کے اعزاز سے محروم

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یوسف رضا گیلانی سے طویل مدت تک وزیراعظم رہنے کا اعزاز بھی چھن گیا۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 25 مارچ 2008 کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تو وہ متفقہ وزیراعظم قرار پائے۔ قومی اسمبلی میں تقریباً ساری ہی سیاسی جماعتوں نے ان کی حمایت کی تھی ، سید یوسف رضا گیلانی ابتدا میں یہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ وہ پانچ سالہ مدت پوری کریں گے۔ حکومت کی کشتی نے کئی بار ہچکولے کھائے تو انہوں نے بھی اپنا موقف بدلا اور وہ یہ کہتے سنے گئے کہ وہ وزیراعظم رہیں نہ رہیں اسمبلی ضرور مدت پوری کرے گی۔ کچھ عرصہ پہلے ہی انہوں نے قومی اسبملی میں عوام کو یہ نوید بھی سنائی کہ وہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر طویل عرصے تک فائز رہنے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں لیکن شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور ہونی ہو کر رہی۔ عدالت عظمیٰ نے انہیں 26 اپریل سے وزارت عظمیٰ کے منصب سے نااہل قرار دیا تو وہ وزیراعظم تو نہ رہے ان سے طویل مدت تک وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے کا اعزاز بھی چھن گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button