پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ اپنے اختیارات لینے میں ناکام رہی ہے،سابق وزیراعظم گیلانی

لاہور(نامہ نگار)   پاکستان کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی  کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بنگلا دیش ماڈل نافذ ہو چکا ، سارے فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں، پالیمنٹ صرف نام کی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے والے یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر کی رہائش گاہ چھوڑ دی ہے۔ لاہور ائر پورٹ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر انحصار چھوڑ دیا، عوام کے پاس جا رہا ہوں، اب دوبارہ اڑنا سیکھوں گا۔
گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنے اختیارات لینے میں ناکام رہی ہے،پارلیمنٹیرین کے باس وزیر اعظم کو نکال دیا گیا، رونا تو تب چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ وزیر اعظم نہ رہنے کی وجہ سے اور کچھ ویسے ہی میرے پر کاٹ دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بی جے پی کا پاکستان کے ٹکڑے کرنا محض دیوانے کا خواب ہے: چودھری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker