پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم گیلانی نے برمنگھم میں ایک ریلی سے خطاب منسوخ کردیا

برمنگھم﴿ڈیسک رپورٹر﴾وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سیکورٹی وجوہات کے باعث برمنگھم میں ایک ریلی سے خطاب منسوخ کردیا۔ برمنگھم کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں اپنے حامیوں کی ریلی سے خطاب کرنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر خطاب اچانک منسوخ کردیا۔ رپورٹ میں وزیراعظم کے برطانیہ کے دورے میں ایک نامعلوم معاون منتظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریلی کے سیکورٹی انتظامات لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کرنے تھے تاہم بعدمیں فیصلہ کیاگیا کہ ریلی کو متعدد سیکورٹی خدشات درپیش ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے ریلی سے خطاب کی منسوخی کا معاملہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دئیے جانے بارے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد منظرعام پر آیا ہے۔ کشمیر انڈیپنڈنٹس الائنس کے ایک رہنما محمد ناظم نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم گیلانی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انکا برمنگھم میں ریلی سے خطاب انکے لئے باعث شرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاناما کیس میں انصاف ملا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی ، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker