پاکستانتازہ ترین

عبدالقادر گیلانی نے بی اے کے امتحان میں جعلسازی کی تھی، ایف آئی اے

abdul qadirلاہور (نامہ نگار) ایف آئی اے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی نے بی اے کے امتحان میں جعل سازی کی تھی، امتحان کے 3پرچے ان کی جگہ دیگر افراد نے دیئے تھے، دوسری جانب حج کرپشن اسکینڈل میں یوسف رضا گیلانی کی طلبی کے سمن جاری کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں چارج شیٹ پیش کی جائے گی۔ ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی نے بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے جعل سازی کی تھی۔ عبدالقادر گیلانی نے اپنا امتحانی سینٹر تبدیل کروایا تھا اور 3 مختلف لوگوں نے ان کے امتحانی پیپر دیئے تھے۔ عبدالقادر گیلانی جعل سازی سے حاصل کی گئی ڈگری پرپنجاب اسمبلی کے رکن بنے تھے اور پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی پنجاب کے چیئرمین بھی رہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عبدالقادر گیلانی کے خلاف کرپشن اور جعلی سازی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کو عبدالقادر گیلانی پر عائد الزامات کی رپورٹ نومبرمیں پیش کردی گئی تھی۔ دوسری جانب حج کرپشن اسکینڈل میں ایف آئی اے کی پراسیکیوشن برانچ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف چارج شیٹ کا جائزہ لے رہی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جائزہ لینے کے بعد چارج شیٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی، تاکہ یوسف رضا گیلانی کی طلبی کے سمن جاری کرائے جاسکیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر زین سکھیرا اور ڈی جی حج راوٴ شکیل کی خلاف ضابطہ تقرری کا الزام عائد ہے

یہ بھی پڑھیں  وفاق کا موٹروے پولیس میں مزید ساڑھےتین ہزارنئی بھرتیاں کرنے کافیصلہ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کوسمری ارسال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker